دریائے کانگو بپھر نے سے افریقی ملک میں سینکڑوں افراد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دریائے کانگو بپھر نے سے افریقی ملک میں سینکڑوں افراد ہلاک

دریائے کانگو بپھر نے سے افریقی ملک میں سینکڑوں افراد ہلاک

برازاویلا (ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے کانگو 60 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد بپھر گیا اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس نے ہر طرف تباہی مچادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو میں ایک ماہ کے دوران سیلاب اور بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے زائد ہوچکی ہے اور 3 لاکھ گھر متاثر ہوئے، ہلاکتوں کی بنیادی وجہ ناقص شہری منصوبہ بندی، کمزور انفراسٹرکچر ہے جس نے اس سیلاب کو خطرناک اور ہلاکت خیز بنا دیا ہے۔

دریائے کانگو سطح سمندر سے 6.20 میٹر (20.34 فٹ) بلندی پر پہنچ گیا جو 60 سال میں اپنی بلند ترین سطح ہے۔ ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔دارالحکومت سمیت ملک کے بڑے شہروں میں پناہ گزین کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جب کہ دریاؤں کے قریب آبادیوں کو خالی کرالیا گیا۔ امدادی کاموں میں فوج سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *