دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، دشمنوں کےکسی بھی مذموم عزائم کوناکام بنانے کیلئے تیارہیں۔ پاک فوج کی پوری توجہ مادرِ وطن کی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیرپور کا دورہ کر کے ٹامیوالی میں بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا۔آرمی چیف کو فیلڈ مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مہارت کو بڑھانا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے ٹروپس سے بات چیت کی اور ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ انشا اللّٰہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *