دنیا کے کئی ممالک میں سردی میں اضافہ ، ریکارڈ ٹوٹ گئے،امریکی ریاست نبراسکا …
واشنگٹن،بیجنگ،کیف ( آن لائن ) دنیا کے کئی ممالک میں موسم شدیدسرد ہوگیا،امریکی ریاست نبراسکا کو برفانی طوفان کا سامنا ہے،کئی شہروں میں 1 فٹ سے زیادہ برف پڑنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔امریکی ریاست نبراسکا شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ٹھنڈی ہواؤں اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں،پھسلن کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہےحکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے روک دیا ہے۔
دوسری جانب چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی سردی کی لہر سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے،مسلسل 12 دنوں سے پارہ صفر سے اوپر نہیں گیا،خون جمادینے والی سردی کا 70سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ادھر یوکرینی دارالحکومت کیف میں بھی برفباری کا آغاز ہوگیا۔برف کے گالوں نے کرسمس کی چھٹیوں کا مزہ دوبالا کردیا۔









