دورانِ عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست دائر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دورانِ عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست دائر
دورانِ عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست دائر


دورانِ عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے۔ درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 3 فروری کی سزا کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کردی۔ بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے۔

درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 3 فروری کی سزا کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔ استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کیا۔ ان شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جاسکتی تھی۔ ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی۔

واضح رہے کہ سول کورٹ نے 3 فروری کو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *