دورہ آسٹریلیا سے متعلق صائم ایوب کا اہم بیان سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دورہ آسٹریلیا سے متعلق صائم ایوب کا اہم بیان سامنے آگیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ میری کوشش میچ ونر بننے کی ہوتی ہے، کھلاڑی خود اپنے لیے مشکلات اور آسانیاں پیدا کرتا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس کی امید ہے، کنڈیشنز کے حساب سے خود کو ہم آہنگ کرنا پڑتا ہے۔

صائم ایوب نے کہا کہ کرکٹ کا اسپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں۔ کسی ایک فارمیٹ کی بات نہیں، ہر فارمیٹ کےحساب سے خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں، میں بھی لیجنڈری کھلاڑیوں کی طرح بن سکتا ہوں، اپنا کوچ خود بننے کی کوشش کرتا ہوں۔

پاکستانی کرکٹر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں کرکٹ فاسٹ ہوتی ہے، وہاں زیادہ کھیلنے کا مزہ آئے گا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *