دوستی کے بعد ملاقات کیلئے آئی لڑکی کو قید کرکے نوجوان کی زیادتی گرم دال بھی گرادی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دوستی کے بعد ملاقات کیلئے آئی لڑکی کو قید کرکے نوجوان کی زیادتی گرم دال بھی گرادی

دوستی کے بعد ملاقات کیلئے آئی لڑکی کو قید کرکے نوجوان کی زیادتی، گرم دال بھی …

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لڑکی کو گھر میں محبوس رکھ کر جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق متاثرہ لڑکی کا تعلق ریاست مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم اس کا دوست تھا اور نئی دہلی میں رہتا تھا، جس نے ایک ہفتے کے لیے اسے اپنے گھر میں قید رکھا۔
ملزم نے اس دوران لڑکی کے جسم پر گرم دال بھی گرائی جس سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ لڑکی کے ساتھ یہ غیرانسانی سلوک اس وقت منظرعام پر آیا جب 30جنوری ایک پی سی آر کال کے ذریعے نیب سرائے پولیس کو بتایا گیا کہ ایک گھر میں شوہر اپنی بیوی کو بری طرح پیٹ رہا ہے۔
کال موصول ہونے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور لڑکی کو ریسکیو کرکے اے آئی آئی ایم ایس پہنچایا۔ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کے جسم پر زخموں کے 20نشانات پائے گئے۔ لڑکی کی چار ماہ قبل دوستی ہوئی تھی اور وہ اس سے ملنے نئی دہلی چلی آئی۔ وہ بنگلور میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق ریاست اترکھنڈ سے ہے اور وہ نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں باورچی کی ملازمت کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *