دوسری شادی سے متعلق سوال پر میکال زوالفقار نے کیا کہا؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دوسری شادی سے متعلق سوال پر میکال زوالفقار نے کیا کہا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار میکال ذوالفقار نے دوسری شادی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اداکار میکال ذوالفقار ایک نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جہاں انہوں نے انڈسٹری سمیت اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

دوسری شادی سے متعلق سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ابا کا مشورہ ہے میں دوسری شادی کر لوں اور میں حال ہی میں امریکا گیا تھا تو ابا نے کہا وہیں کوئی میم دیکھ کر شادی کر لینا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا دوسری شادی کرنی چاہیے، اللہ کا شکر ہے میرے بچے ہیں اور میں بہت سکون میں ہوں۔

واضح رہے اداکار میکال ذوالفقار کی پہلی شادی سارا بھٹی سے ہوئی تھی جو 7 سال چلنے کے بعد 2017 میں ختم ہو گئی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *