رواں سال پاکستان کی معیشت کی ترقی توقعات سے کہیں زیادہ: آئی ایم ایف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
رواں سال پاکستان کی معیشت کی ترقی توقعات سے کہیں زیادہ: آئی ایم ایف
رواں سال پاکستان کی معیشت کی ترقی توقعات سے کہیں زیادہ: آئی ایم ایف



اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کے تحت زیادہ تر اہداف حاصل کر لیے ہیں اور ملک کی معاشی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکل حالات اور سیلاب کے باوجود پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور مالی کارکردگی بھی مضبوط رہی۔ پرائمری سرپلس 1.3 فیصد تک پہنچا، جو کہ آئی ایم ایف کے مقرر کردہ ہدف کے مطابق تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیلاب کے بعد خوراک کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں تھوڑا سا اضافہ ہوا، تاہم یہ مہنگائی کا دباؤ عارضی ہے۔ اس دوران پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اور آئندہ برسوں میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی پائیدار اقتصادی پالیسیوں نے ملک کو حالیہ معاشی جھٹکوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رواں سال معاشی ترقی توقع سے بہتر رہی، لیکن سیلاب کے اثرات اگلے سال کی معیشتی رفتار پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا قرض پروگرام درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور ملک کو دونوں پروگرامز کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی قسط فراہم کر دی گئی ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *