رواں ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی مہنگی اور 9 سستی ہوئیں، ادارہ شماریات

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
رواں ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی مہنگی اور 9 سستی ہوئیں، ادارہ شماریات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ81 فیصد اضافہ کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 اعشاریہ 86 فیصد پر پہنچ گئی۔

رواں ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 50 اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 21 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ انڈے بھی 12 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں0.81 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 اعشاریہ 86 فیصد پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی، 9 کے دام کم اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 21 روپے تک اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 410 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت میں 12روپے اضافہ کے بعد فی درجن قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے میں پیاز 6 روپے، چینی 3 روپے، دال مونگ 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چاول، دال مسور، گڑ، جلانے کی لکڑی، مٹن اور بیف بھی مہنگا ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *