روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ

روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ

کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ روس نے جمعہ کے روز یوکرین کے شہروں اور قصبوں پر 158 میزائل اور ڈرون داغے جسے یوکرین کے حکام نے فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے بدترین فضائی بمباری قرار دیا۔ یوکرینی صدر نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ “روس نے تقریباً 120 شہر اور دیہات کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں شہری اشیا کو نقصان پہنچا ہے، ان حملوں میں 39 افراد ہلاک اور 159 زخمی ہوئے جن میں مختلف قسم کے بیلسٹک اور کروز میزائل اور ایرانی ساختہ ڈرون شامل تھے۔ علاوہ ازیں یوکرین کے فضائی دفاع نے کہا کہ اس نے 87 روسی میزائل اور 30 ​​سے ​​زیادہ ڈرون مار گرائے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *