روس کو پاکستان ایران کشیدگی پر تشویش 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
روس کو پاکستان ایران کشیدگی پر تشویش 

روس کو پاکستان ایران کشیدگی پر تشویش 

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تحمل سے کام لیں۔ ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کے بیان کے مطابق فریقین مسائل سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کریں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایس سی او کے دوست ممالک کے درمیان کشیدگی افسوسناک ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک سے روس کے شراکتی تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔ مزید کشیدگی امن میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنے گی اور خطے میں امن و استحکام اور سلامتی نہ چاہنے والے فائدہ اٹھائیں گے۔دوسرے ملک میں انسداد دہشتگردی کی کارروائی اس کے تعاون اور معاہدے کے تحت ہونی چاہیے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *