روس ہمیں جنگ میں شکست دے رہا ہے، یوکرین کے انٹیلی جنس چیف نے یورپ کو خبردار کر …
کیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین کے انٹیلی جنس چیف کائریلو بودانوف نے یورپ کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین روس سے جنگ ہار رہا ہے، گولہ بارود سمیت ہتھیاروں کی فراہمی کیلئے تعاون کیا جائے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق یوکرینی انٹیلی جنس کے چیف بودانوف نے یورپی اتحادیوں سے کہا ہےکہ یوکرین کی معیشت خستہ حال ہو چکی، ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ حال ہے اور برآمدات بھی انتہائی نیچے گر چکی ہیں۔ کوئی بھی ملک ایک حد تک جنگ لڑ سکتا ہے، مغربی ممالک تعاون کیلئے آگے بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کو طویل جنگ لڑنے کیلئے گولہ بارود اور سٹریٹجک ہتھیار درکار ہیں اگر روس کی راہ میں بڑی دیوار(یوکرین) گر گئی تو اس کا اگلا شکار دیگر یورپی ممالک ہوں گے۔









