پاکستان کی معروف میزبان ریحام خان نے حال ہی میں ایک پوسٹ اپلوڈ کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی پرانی یادوں کو شئیر کیا ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریحام خان کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں میزبان کی جانب سے اپنی پرانی تصاویر شئیر کی گئیں۔
ویڈیو میں 3 تصاویر شامل کی گئی ہیں، جن میں سے پہلی تصویر میں وہ لال رنگ کی شرٹ پہنے موجود ہیں، ساتھ ہی ریحام خان کے چہرے پر موجود مسکراہٹ اس طرف اشارہ کر رہی ہے کہ وہ ایک خوشگوار لمحے کو انجوائے کر رہی ہیں۔
اسی طرح ایک اور تصویر میں ریحام خان دریا کے کنارے موجود ہیں، اور سیر و تفریح کے اس منظر کو خوب انجوائے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
تیسری تصویر میں ریحام خان ایک تقریب میں موجود ہیں، لال رنگ کی ساڑھی زیب تن کیے ہوئے تھیں۔ جبکہ پاس ایک ننھی معصوم بچی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ساتھ ہی انسٹاگرام پر ریحام خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ میری اسٹوریز آپ کو ہمت دیتی ہیں۔
جبکہ ریحام نے مداحوں کو مخاطب کر کے کہا کہ میں آپ کو سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں آج جس مقام پر ہوں، میری زندگی میں پیش آنے والے ایونٹس کی بنا پر ہوں۔
ریحام خان نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں آپ سب کو باور کرانا چاہتی ہوں کہ زندگی بہت ہی خوبصورت ہے، جب آپ کے سامنے چیلنجز آ جائیں۔ زندگی بہت ہی خاص ہے، زندگی جینے اور جینے کے قابل ہے کہ آپ ایک دن سمجھ جائیں گے کہ ایسا کیوں تھا۔
ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں اور کچھ لوگ آپ کو چھوڑ جاتے ہیں، کچھ آپ سے نفرت کرتے ہیں، لیکن اس سب میں ہماری خوشیاں کسی کے ناراض ہونے یا خوش ہونے سے جڑی نہیں ہونی چاہیے۔
ہماری معصومیت کو معلومات میں تبدیل کر دیا ہے، مگر یہ بری چیز نہیں ہے۔ مجھے اپنی بیٹی کی حفاظت کرنے کی فطری خواہش ہے لیکن پھر مجھے ڈر ہے کہ وہ کبھی اپنی حفاظت کرنا نہیں سیکھے گی۔
ریحام خان نے اس موقع پر کہا کہ ہم خود اپنے محفاظ ہونے چاہیے، اپنے خالق اور اس کی شاندار صلاحیتوں پر بھروسہ کریں، آپ کو کسی دوسرے انسان کی ضرورت نہیں ہے۔ یقین رکھیں، آپ ٹھیک ہو جائیں گے۔