زرین غزل کے عمر شریف کی موت سے متعلق ہوشربا انکشافات

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
زرین غزل کے عمر شریف کی موت سے متعلق ہوشربا انکشافات


کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی چھوٹی بیوہ زرین غزل نے اداکار کی بیماری اور موت سمیت ان کی بیٹی کے غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری سے متعلق ہوشربا انکشافات کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

عمر شریف 4 اکتوبر 2021 کو پاکستان سے امریکا لے جاتے ہوئے جرمنی میں انتقال کر گئے تھے، اس وقت بتایا گیا تھا کہ انہیں امراض قلب، گردوں اور ذیابیطس کی بیماری ہے۔

اب ان کی موت کے دو سال بعد ان کی چھوٹی بیوہ زرین عمر نے ان کی بیماری اور موت سمیت دیگر معاملات پر انکشافات کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

زرین غزل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے نہ صرف عمر شریف کی بیماری بلکہ ان کی اکلوتی صاحبزادی حرا عمر کی موت اور ان کی غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری سے متعلق بھی نئے انکشافات کردیے۔

پروگرام میں زرین غزل نے دعویٰ کیا کہ عمر شریف کی اکلوتی صاحبزادی کی غیر قانونی پیوندکاری ان کے بیٹے جواد عمر نے کروائی۔

انہوں نے بتایا کہ عمر شریف نے اس وقت کے وفاقی وزرا اور پنجاب حکومت کے وزرا سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے بھی مدد طلب کی جب کہ بیٹے جواد عمر کا گردہ بہن کے ساتھ میچ کر گیا تھا لیکن انہوں نے گردہ عطیہ نہیں کیا۔

ان کے مطابق جس وقت حرا عمر ڈائلاسز پر تھیں تب عمر شریف کچھ پروگرامات کرنے کے لیے امریکا گئے اور وہ بیٹی کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ روپے جمع کرواکر گئے، پیچھے سے بیٹے جواد عمر نے اسمگلر ڈاکٹر فاروق سے مل کر غیر قانونی پیوندکاری کے انتظامات کیے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جواد عمر نے اسمگلر ڈاکٹر کو 30 سے 35 لاکھ روپے دیے، بقیہ رقم خود رکھی اور بہن کو ٹرانسپلانٹ کے لیے ڈاکٹروں کے کہنے پر لاہور سے آزاد کشمیر منتقل کیا، جہاں ایک کمرے میں حرا ترین کا آپریشن کرکے انہیں فوری طور پر وہاں سے نکال دیا گیا۔

عمر شریف کی بیوہ کے مطابق جب وہ اور اداکار امریکا میں تھے تب انہیں حرا کے انتقال کی خبر دی گئی اور وہ فوری طور پر واپس آئے۔

پروگرام کے دوران زرین غزل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بیٹے جواد عمر نے والد کے ساتھ ایک اور دھوکا بھی کیا اور غلطی بیان کرواکر حرا کا نکاح ان کے بوائے فرینڈ مسیحی لڑکے سے کروادیا اور اداکار کو جھوٹ بولا کہ لڑکے نےہی حرا کے لیے گردہ عطیہ کیا ہے اور انہوں نے نکاح کی شرط پر گردہ دیا تھا۔

زرین غزل نے الزام عائد کیا کہ بیٹے نے والد کے ساتھ جھوٹ پر جھوٹ بولے اور بہن کو اپنا گردہ عطیہ کرنے کے بجائے ان کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرواکر انہیں موت کے منہ میں جھونکا۔

پروگرام کے دوران زرین غزل نے بتایا کہ بیٹی کی موت کے بعد عمر شریف بیمار رہنے لگے تھے، انہیں شدید قسم کا ہارٹ اٹیک ہوا تھا، جس کے بعد انہیں جب علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تو انہوں نے انہیں بیرون ملک لے جانے کا مشورہ دیا۔

زرین غزل کے مطابق کراچی کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے واضح کیا تھا کہ انہیں جو مسئلہ لاحق ہے، اس کا آپریشن پاکستان میں نہیں ہوسکتا، اس کے لیے یہاں نہ تو معالج موجود ہیں اور نہ ہی آلات ہیں۔

 




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *