سائفر و توشہ خانہ کیسز: عمران خان و بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سائفر و توشہ خانہ کیسز: عمران خان و بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات عائد کر دیے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور کاپیاں مدھم ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے اعتراضات دور کرنے کےلیے اپیلیں واپس لے لیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اعتراضات دور کر کے آج ہی دوبارہ اپیلیں دائر کر دیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *