سائفر کیس میں  بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور جسٹس اطہر من اللہ کے اہم ریمارکس

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سائفر کیس میں  بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور جسٹس اطہر من اللہ کے اہم ریمارکس

سائفر کیس میں  بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور، جسٹس اطہر …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی، سپریم کورٹ نے 10،10لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض  دونوں کو ضمانت منظور کی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی پر جرم ثابت نہیں ہوا وہ معصوم ہیں، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تو فیصلہ ہی کر دیا خالی رسی رہ گئی ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے یہ سوال اٹھایا گیا کہ سائفر دستیاب نہیں تھا توسلامتی کمیٹی کے دو اجلاس کیسے ہوئے،ریکارڈ کے مطابق گواہ کا بیان حلف پر نہیں ہے، کیا اعظم خان کی گمشدگی کی تحقیقات کی ہیں،تفتیشی افسر نے کہاکہ اعظم خان نے واپس آنے کے ایک ماہ بعد بیان دیدیاتھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *