سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی بری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی بری
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی بری



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سائفر کیس میں اسلا م آباد ہائیکورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کرلیں اور درخواست گزاروں کو بری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس پر اپیلوں کا مختصر فیصلہ چیف جسٹس عامر فاروق نے سنایا۔دو رکنی بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اونگزیب شامل تھے ۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ان  کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی گئی تھی ۔ 

فیصلے سنائے جانے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھی۔چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر،علی محمد خان، فیصل جاوید اور شاندانہ گلزار بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اوربیٹیاں بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *