سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد کا برطانیہ میں انتقال

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد کا برطانیہ میں انتقال
سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد کا برطانیہ میں انتقال



اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر اور معروف رہنما پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا انتقال برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہوا۔

پروفیسر خورشید احمد کا شمار جماعت اسلامی کے بانی، مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور دیگر رہنماؤں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پروفیسر خورشید احمد کو اسلامی معیشت میں ان کی گراں قدر خدمات کے عوض 1990 میں اسلامی بینک نے اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا۔ اسی سال سعودی حکومت نے بین الاقوامی اسلامی خدمات کے اعتراف میں انہیں شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا۔

1998 میں امریکن فنانس ہاؤس نے انہیں اسلامی فنانس کے شعبے میں اعزاز سے نوازا، جب کہ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 2010 میں انہیں نشان امتیاز سے سرفراز کیا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *