
نئی دہلی: سڈنی میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گرد حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہے، جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ساجد اکرم 1998 میں بھارت سے آسٹریلیا منتقل ہوا اور حملے سے قبل اپنے بیٹے کی پیدائش کے وقت آسٹریلوی شہریت بھی حاصل کر چکا تھا۔ گزشتہ 27 سال کے دوران وہ کم از کم تین بار بھارت کا سفر کر چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام نے واقعے کے بعد ساجد اکرم کے پس منظر اور سفری تفصیلات کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔
واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور آسٹریلوی حکام نے مزید معلومات جلد سامنے لانے کا عندیہ دیا ہے۔









