ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان سے تلخ کلامی کی وجہ بتا دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان سے تلخ کلامی کی وجہ بتا دی

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے موسیقار و قوال راحت فتح علی خان پر سخت الفاظ میں تنقید کرنے کی وجہ بتا دی۔

ساحر علی بگا نے اپنے فیس بک پیج پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے جس میں اُنہوں نے راحت فتح علی خان کو ’منافق‘ کہنے پر وضاحت دی ہے۔

اُنہوں نے تفصیلی نوٹ میں لکھا ہے کہ’ اسٹار بنانے والوں کی خواہش صرف پیسے کمانا نہیں ہوتی، میں ایک کمپوزر بھی ہوں جس پر مجھے بہت فخر ہے کہ میرے اللّٰہ نے مجھے اپنے ملک کے ٹیلنٹ کے لیے محنت کرنے کی صلاحیت دی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ راحت فتح علی خان پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ ہیں‘۔

گلوکار نے لکھا کہ ’میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہمارے پاکستان کے ٹیلنٹ کو پوری دنیا میں پہچانا جائےاور اس اقدام میں مدد کرنے میں یوسف صلاح الدین صاحب نے ورثہ ہیرِٹیج کی شکل میں میری مدد کی اور بہت سے ٹیلنٹِڈ لوگوں کو اسٹار بنایا گیا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میں نے ایک گانا تخلیق کیا جس کا عنوان تھا (ضروری تھا)، یہ وہ گانا ہے جس کے بارے میں، میں خود نہیں جانتا تھا کہ میں اسے بناؤں گا اور یہ پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک تاریخی گانا بنے گا، آج یہ گانا پاکستانی میوزک انڈسٹری اور پاکستانی کانٹینٹ کے لحاظ سے سرِفہرست ہے‘۔

ساحر علی بگا نے لکھا کہ’اگر میرا حق صرف ایک تخلیق کار کے طور پر دیا جائے جو اس پروجیکٹ کے ہیرو راحت فتح علی خان ہی دے سکتے ہیں لیکن کسی وجہ سے وہ نہیں دے رہے تو اُنہیں اس کی وضاحت دینی چاہیے کہ وہ کیوں اس کامیابی پر مجھے کریڈٹ نہیں دے رہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اگر میں نے کسی کو منافق کہا ہے تو میں نے ہر اس شخص کو منافق کہا ہے جو حق کو چھپانا چاہتا ہے اور کسی کا حق مارنے کی کوشش کرتا ہے‘۔

گلوکار نے لکھا کہ ’اللّٰہ نے راحت فتح علی خان کو اچھی صلاحیتوں سے نوازا ہے، وہ مجھے انسانیت کے ناطے میرا حق دیں‘۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے پاس اور یوٹیوب پر بھی کئی ثبوت ہیں جہاں راحت فتح علی خان نے مجھے میرے کام کا کریڈٹ نہیں دیا، میں اب بھی درخواست کرتا ہوں کہ مجھے کریڈٹ دیا جائے کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ مجھے آئیڈیلائز کرنے والے جونیئرز اپنے کیریئر میں اسی طرح کے مسائل کا سامنا کریں جن کا سامنا میں کر رہا ہوں‘۔

ساحر علی بگا نے آخر میں لکھا کہ’میرا کسی کو برا کہنے کا ہرگِز کوئی ارادہ نہیں ہے، شکریہ‘۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *