سانحہ بھائی گیٹ: آئی جی پنجاب کی بنائی گئی ہائی پاور کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سانحہ بھائی گیٹ: آئی جی پنجاب کی بنائی گئی ہائی پاور کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی
سانحہ بھائی گیٹ: آئی جی پنجاب کی بنائی گئی ہائی پاور کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی

(ویب ڈیسک ) سانحہ بھاٹی گیٹ پر آئی جی پنجاب کی بنائی گئی ہائی پاور کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی۔

آئی جی پنجاب نے خاتون اور بچی کے مین ہول میں گرنے کے بعد شوہر کو حراست میں لے کر تشدد کرنے کے حوالے سےپولیس کے کردار اورغفلت کا تعین کرنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمودکی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی تشکیل دی  تھی۔ڈی آئی جی احمد ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور کمیٹی کا حصہ  تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  تینوں اعلی افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے۔متوفی سعدیہ اور بیٹی ردا کے اہل خانہ کے بیانات قلمبند کئے۔ ایس پی سٹی ،ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کی غفلت پائی گئی ۔

ایس پی کی موجودگی میں متوفی خاتون کے شوہر پر ایس ایچ او کے ریٹائرنگ روم میں تشدد کیا گیا۔کمیٹی نے تینوں افسران کو غفلت کا مرتکب قرار دے دیا۔

پولیس ذرائع   کے مطابق کمیٹی آئی جی پنجاب کوسفارشات بھجوادیں۔افسران کے خلاف کاروائی کا حتمی فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *