سانگھڑ میں اونٹنی کے ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد گرفتار، گورنر سندھ کا مالک کیلئے بڑا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سانگھڑ میں اونٹنی کے ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد گرفتار، گورنر سندھ کا مالک کیلئے بڑا اعلان
سانگھڑ میں اونٹنی کے ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد گرفتار، گورنر سندھ کا مالک کیلئے بڑا اعلان

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سانگھڑ میں غریب کی اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لیے جانے کے بعد 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ملزمان اور اونٹنی کے مالک کے درمیان معاملات طے ہو چکے تھے، لیکن انسانی طور پر یہ عمل ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شخص کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس واقعہ کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور
شہری کو انصاف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب شخص سے اس کی روزی چھین لی گئی، کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، جانوروں سے ایسا سلوک کسی انسان کو زیب نہیں دیتا، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس جگانے کے لئے ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *