سرکاری نوکری پر بھرتی ہونے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سرکاری نوکری پر بھرتی ہونے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر
سرکاری نوکری پر بھرتی ہونے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

ویب ڈیسک:پنجاب میں سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی ہونے والوں کو اب بنیادی تنخواہ کی بجائے یکمشت تنخواہ ملے گی۔

پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس (تنسیخ) بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، بل کے تحت سروس ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 کو منسوخ کیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق حکومت نے سرکاری بھرتیوں کو یکمشت پےپیکیج میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بنیادی پے سکیل کے تحت بھرتی کا طریقہ کار ختم کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے، خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لئے بل تنسیخ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنیادی پے سکیل سے خزانے پر پنشن کی مد میں زیادہ بوجھ پڑتا ہے، لم سم پے سکیل کے لئے نئی قانون سازی جلد متوقع ہے،پنجاب میں نئی ​​سرکاری بھرتیاں اب یکمشت پے سکیل کے تحت کی جائیں گی۔

ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ بنیادی پے سکیل میں الاؤنسز شامل کرنے کے باعث بھی خزانے پر بوجھ بڑھتا ہے، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *