سر کی خشکی سے نجات کا آزمودہ طریقہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اگر آپ کے بالوں میں خشکی ہو رہی ہے اور آپ اس سے پریشان ہیں تو یقین کریں کے اس مسئلے کے حل کے لئے نیم سے بہتر کچھ نہیں ہے، جی ہاں! کیونکہ نیم ہمیں آسانی سے میسر ہوتا ہے اور اگر نہ بھی ہو تو ہمارے گھر کے اردگرد کہیں نہ کہیں اس کا درخت آپ کو باآسانی مل جاتا ہے۔

لیکن خشکی کے خاتمے کے لئے نیم کا استعمال کس طرح کرنا چاہیئے کیا آپ جانتے ہیں؟ اگر نہیں! تو بے فکر رہیں آج ہم آپ کو اس کے چند مختلف استعمال بتانے والے ہیں جس سے آپ بہت ہی آسانی سے اس مسئلے سے نجات پا لیں گے، تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

نیم سے بالوں کی خشکی دور کرنے کے چند آسان طریقے
اگر ہمارے سر کی جِلد بہت خشک ہوتی ہے اور اس میں نمی کی مقدار بہت کم یا نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے تو اس وجہ سے ہمیں سر میں خشکی کا مسئلہ پیش آتا ہے، یہ صرف جلد خشک ہونے کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ سر کی جلد میں موجود سیلز کے جلد مردہ خلیات میں تبدیل ہونے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے لیکن اس سب کا آسان حل قدرت کی طرف سے دیئے گئے تحفے نیم میں چھپا ہے جس کے لئے آپ کو نیم درج ذیل طریقوں سے استعمال کرنا ہوگا۔

• نیم کے پتے چبائیں
یہ تھوڑا مشکل ضرور ہے کیونکہ نیم کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے مگر بہت کام کا نسخہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ بالوں سے خشکی ختم کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ صبح نیم کے پتے چبا لیں، اور اگر اس کا ذائقہ بدلنا ہو تو ساتھ تھوڑا شہد بھی ملا لیں اس کے علاوہ نیم کے پتوں کو پانی میں اُبال کر یہ پانی پی لیں، سر کی خشکی دور ہو جائے گی۔

• نیم کا تیل
نیم آئل کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آپ خود ہی گھر میں یہ تیار کر سکتے ہیں بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ ناریل کے تیل میں نیم کے پتے ڈال کر چھوڑ دیں پھر اسے اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر لیموں کے رس کے چند قطرے شامل کریں اور پھر اس تیل کو استعمال کریں بس یہ لگا کر دھوپ میں نہ جائیں۔

• نیم اور دہی
نیم کے ساتھ دہی ملا کر اسے سر پر 20 منٹ کے لئے لگائیں اور پھر کمال دیکھیں بس آپ کو کرنا صرف اتنا ہے کہ دہی میں نیم کے پتے پیس کر ملانے ہیں اس سے آپ کے سر کو ٹھنڈک ملے گی اور خشکی بھی دور ہو جائے گی۔

• نیم کا ماسک
سر سے خشکی کا خاتمہ کرنے کے لئے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ نیم کو پیس کر اس میں شہد ملائیں اور یہ ماسک سر پر لگا لیں اس سے آپ کے سر سے خشکی کا فوری خاتمہ ہوگا، کم از کم 20 منٹ یہ ماسک سر پر لگا رہنے دیں۔

• کنڈشنر اور شیمو
یہ سب سے آسان اور حیرت انگیز طریقہ ہے، بس کسی بھی شیمپو سے نہا لیں اور نیم کے پتوں کو ابال کر چھان لیں اب نہانے کے فوری بعد اس کے پانی کو بالوں میں اسپرے کر لیں، کوشش کریں کہ شیمپو ایسا استعمال کریں جس میں نیم شامل ہو۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *