سعدیہ امام بیٹی کی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سعدیہ امام بیٹی کی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و میزبان سعدیہ امام اپنی صاحبزادی میرب کی بیماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

حال ہی میں سعدیہ امام نے دیگر شوبز اداکاراؤں کے ہمراہ ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں ان اداکاراؤں نے ماں بننے بعد کے تجربات پر روشنی ڈالی۔

سعدیہ امام نے بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح اپنی پہلی بیٹی میرب کی پیدائش سے متعلق گفتگو کی۔ اداکارہ اپنی بیٹی کی بیماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میرب جرمنی میں پیدا ہوئی تھی۔ چونکہ یہ میری پہلی اولاد تھی تو مجھے بچے کی پرورش سے متعلق اتنا زیادہ تجربہ نہیں تھا‘۔

اپنی صاحبزادی کی بیماری سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’جب میرب چھوٹی تھی تو اسے بخار ہو گیا تھا جس کے بعد اسے فٹس پڑنا شروع ہو گئے تھے۔ میں بہت ڈر گئی تھی اسے بھاگ کر اسپتال لے گئی‘۔

سعدیہ امام نے مزید کہا کہ ’ڈاکٹروں نے میرب کا علاج کیا اور پھر ہمیں بتایا کہ اگر اس کا بخار بہت زیادہ ہو جائے تو اس کے ساتھ دوبارہ ایسا ہوسکتا ہے‘۔

سعدیہ امام کا شمار پاکستانی ڈراموں کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد شوبز ابنڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *