سعودی عرب اور خلیج کے دیگر ممالک کی ایران پر امریکی حملے کی مخالفت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سعودی عرب اور خلیج کے دیگر ممالک کی ایران پر امریکی حملے کی مخالفت
سعودی عرب اور خلیج کے دیگر ممالک کی ایران پر امریکی حملے کی مخالفت



اسلام آباد: سعودی عرب، قطر اور عمان نے امریکہ کو ایران پر حملے سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو عالمی تیل کی مارکیٹ میں غیر معمولی اثرات مرتب ہوں گے جس سے امریکی معیشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، یہ خلیجی ممالک بظاہر خاموش ہیں مگر پس پردہ امریکہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ایران کے خلاف کوئی فوجی کارروائی نہ کرے۔

سعودی حکام نے ایران کو یقین دلایا ہے کہ وہ کسی بھی تنازعے میں ایران کا مخالف نہیں بنیں گے اور امریکہ کو ایران پر حملہ کرنے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ موقف اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ خلیج کے ممالک عالمی اقتصادی صورتحال اور تیل کی ترسیل پر ممکنہ اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
 
 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *