سعودی کمپنی کو سونے کے نئے ذخائر مل گئے
مکہ مکرمہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب کی کان کن کمپنی معادن کو سونے کے نئے ذخائر مل گئے۔ یہ ذخائر مکہ مکرمہ کے علاقے میں دریافت ہوئے ہیں ۔عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے موجودہ منصورہ مسارہ سونے کی کان کے جنوب میں سونے کے متعدد ذخائر دریافت کیے ہیں،لیے گئے نمونوں نے اعلیٰ درجے کے سونے کے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔
“جنگ ” کے مطابق معادن کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دریافت اس علاقے میں سونے کی کان کنی کو وسعت دینے کے امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس دریافت پر اگلے سال کام شروع ہونے کا امکان ہے۔









