سلمان خان کا بڑے بھائی ارباز خان کے بارے میں بڑا انکشاف، مداح حیران

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سلمان خان کا بڑے بھائی ارباز خان کے بارے میں بڑا انکشاف، مداح حیران

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان بھی اپنے بھائی اور فلمساز ارباز خان کی شوریٰ خان کے ساتھ دوسری شادی پر بول پڑے۔

گزشتہ روز 28 جنوری کو بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کی فائنل تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، ہر سیزن کی طرح بگ باس کے اس سیزن کی میزبانی بھی بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کررہے تھے۔

بگ باس 17 کے فائنل میں مختلف شخصیات نے بطورِ مہمان شرکت کی تھی جن میں سلمان خان کے دونوں بھائی ارباز خان اور سہیل خان بھی شامل تھے جبکہ معروف کامیڈین بھارتی سنگھ بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔

ارباز خان جیسے ہی اسٹیج پر آئے تو بیک گراؤنڈ میوزک میں شادی کا گانا چل پڑا جس پر اُنہوں نے کہا کہ “آپ لوگ تو ایسے کررہے ہو جیسے میں پہلا انسان ہوں جس نے دوسری شادی کی ہے”۔

کامیڈین بھارتی سنگھ نے ارباز خان سے پوچھا کہ “آپ نے مجھے اپنی اور شوریٰ خان کی شادی کا دعوت نامہ کیوں نہیں پوچھا؟” جس پر فلمساز نے کہا کہ “میں آپ کو اپنی اگلی شادی پر ضرور دعوت دوں گا”۔

ارباز خان کا جواب سُن کر بھارتی سنگھ نے سلمان خان سے اُن کے بھائی کی دوسری شادی پر اُن کے خیالات پوچھے جس پر دبنگ اسٹار نے کہا کہ “یہ میری سُنتے نہیں ہیں، اگر سُنتے ہوتے تو”، سلمان خان اتنی بات کہہ کر خاموش ہوگئے۔

اس کے بعد بھارتی سنگھ نے سلمان خان سے اُن کی اپنی شادی کے بارے میں پوچھا کہ وہ کب شادی کریں گے؟ جس پر اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “اب تو تم (بھارتی سنگھ) نے شادی کرلی ہے تو میں اب کبھی کسی سے شادی نہیں کروں گا”۔

واضح رہے کہ ارباز خان نے سال 2023 میں 24 دسمبر کو ممبئی میں چند قریبی دوستوں اور اہلخانہ کی موجودگی میں میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی تھی، ان کے نکاح کی تقریب اُن کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر منعقد کی گئی تھی۔

ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، اُن کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، ان دونوں کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *