سندھ حکومت کی جانب سے خدمات پر سیلز ٹیکس میں دو فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ سیلز ٹیکس (ایس ایس ٹی) کی شرح 13 سے بڑھا کر 15 فیصد کردی گئی ہے، جس کا اطلاق ہوٹل، فارم ہاؤس، ریسٹورنٹ، کیٹررز اور شادی ہال پر ہوگا۔
اس کے علاوہ گیسٹ ہاؤس، فارم ہاؤس اور کلبز پر بھی ایس ایس ٹی میں اضافہ ہوگیا ہے۔