
(ویب ڈیسک ) سوئٹزرلینڈ میں اسکی ریزورٹ آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ نئے سال کی رات سوئٹزرلینڈ کے ایک اسکی ریزورٹ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں اُن افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں، اور ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سوئس حکومت اور سوئٹزرلینڈ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
Deeply saddened to learn of the tragic fire incident at a ski resort in Switzerland on New Year night. Our hearts goes out to those who lost their lives and pray for the early recovery of the injured. We stand in solidarity with the Swiss Government and the people of Switzerland…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 1, 2026









