
سوات: مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان سرحد کے قریب تھا۔
زلزلے کے جھٹکے دیر لوئر، چترال، باجوڑ، مالاکنڈ اور ان کے گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔ مقامی شہریوں نے کہا کہ جھٹکے اچانک محسوس ہوئے اور کئی افراد خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔









