سوشل میڈیا سے میری زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ہمایوں سعید
لاہور(فلم رپورٹر)معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردوں گا۔ایک انٹرویومیں اداکار نے کہا کہ میری زندگی میں سوشل میڈیا کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، سوشل میڈیا کو مجھ سے پرابلم ہوسکتی ہے کیونکہ میری توجہ سوشل میڈیا پر کم اور کام پر زیادہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کرلوں گا، وہ میری نئی آنے والی فلم کی ہیروئن ہیں، جو بھی لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے وہ سپر اسٹار بن جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سجل علی اور یمنی زیدی کے ساتھ بھی ڈراموں میں مرکزی کردار کررہا ہوں۔فلم انڈسٹری کو مسائل سے کیسے نکالا جائی اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ 2024سے سال میں ایک نہیں تین فلمیں بناؤں گا۔