سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا جی آئی ٹی کی علیمہ خان سے عمران خان کےذاتی اکاؤنٹ سےمتعلق سوالات

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا جی آئی ٹی کی علیمہ خان سے عمران خان کےذاتی اکاؤنٹ سےمتعلق سوالات
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا جی آئی ٹی کی علیمہ خان سے عمران خان کےذاتی اکاؤنٹ سےمتعلق سوالات

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر   بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی  کے سامنے پیش ہوگئیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے آج دوبارہ طلب کیا تھا۔اس حوالے سے علیمہ خان آج جے آئی ٹی کے سامنے ایک بار پھرپیش ہوئی تھیں،جہاں ان سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

خیال رہے کہ  گزشتہ طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں تاہم  آج پیشی کے موقع پر  ان کے ساتھ وکلاء کی ٹیم بھی تھی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران علیمہ خان سے پی ٹی آئی  کے سوشل میڈیا اکاونٹس اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی اکاؤنٹ سے متعلق سوالات کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   جے آئی ٹی نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اڈیالہ جیل کی معلومات کیسے فراہم کی جاتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ   جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کی سربراہی میں کام کر رہی ہے اور اسے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *