سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ


ملک بھر میں گزشتہ دو روز سے سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی تھی تاہم آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 887 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپےکا ہوگیا ہے۔ عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 54 ڈالر اضافے سے 2032 ڈالرفی اونس ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 467 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 812 پر آ گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس 65 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *