سکاٹ لینڈ میں جیٹ 2کی ایک پرواز میں ہلڑ بازی کرنے والے مسافر کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سکاٹ لینڈ میں جیٹ 2کی ایک پرواز میں ہلڑ بازی کرنے والے مسافر کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں جیٹ 2کی ایک پرواز میں ہلڑ بازی کرنے والے مسافر کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جیٹ ٹو کی یہ پرواز سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا سے ہسپانوی جزیرے ٹینریف جا رہی تھی۔ راستے میں ایک مسافر نے ایسا ہنگامہ برپا کیا کہ پائلٹ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق پائلٹ پرواز کا راستہ تبدیل کرکے اسے پورتو سانتو ایئرپورٹ لے گیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کرا دی۔ لینڈنگ سے پہلے ہی پائلٹ پولیس کو مطلع کر چکا تھا جو پرواز کی لینڈنگ کی منتظر تھی۔ جہاز کے لینڈ ہوتے ہی پولیس آفیسرز طیارے میں آئے اور مسافر کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
مسافر کو راستے میں ہی پولیس کے حوالے کرنے کے بعد پرواز اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق مسافر مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا، جس نے ساتھی مسافروں اور عملے کے افراد کے بدکلامی کی اور عملے کے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *