سیاست میں انٹری کے بعد معروف اداکار نے فلم انڈسٹری سے راہیں جدا کر لیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سیاست میں انٹری کے بعد معروف اداکار نے فلم انڈسٹری سے راہیں جدا کر لیں

 بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی پارٹی بنانے کے بعد سینما چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تھلاپتی وجے نے آج یعنی 2 فروری کو اپنی سیاسی پارٹی کے نام کا اعلان کیا، اُن کی سیاسی پارٹی کا نام تاملگا ویٹری کزگم (Tamilaga Vettri Kazhagam) ہے، اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے بھی اہم اعلان کیا جسے سُن کر مداح حیران ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تھلاپتی وجے نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی نئی فلم ‘GOAT’ اور دوسری فلم جس کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، ان دونوں فلموں کی ریلیز کے بعد مکمل طور پر سنیما کی دنیا کو چھوڑ دیں گے۔
تامل اداکار نے کہا کہ وہ اب اپنی توجہ صرف اور صرف اپنے سیاسی کیریئر پر دیں گی جبکہ ان کی پارٹی کے ارکان 2026 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے تفصیلی بیان میں اُنہوں نے کہا کہ “سیاست میرے لیے ایک مقدس کام ہے، میں صرف سیاسی شہرت نہیں چاہتا بلکہ میری خواہش ہے کہ میں بہترین سیاسی لیڈر بنوں جسے سے عوام کو بھی فائدہ ہو، میں اپنی دو فلمیں ریلیز کرنے کے بعد سینما کو چھوڑ دوں گا اور آگے کی زندگی تامل ناڈو کے لوگوں کی خدمت میں گزاروں گا”.

واضح رہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ وجے اپنے چیئریٹی اور فلاحی کاموں جیسے کھانوں کی مفت تقسیم، تعلیمی وظائف، لائبریریاں، شام کی فری ٹیوشن اور مفت قانونی مدد کی فراہمی کے باعث تامل ناڈو میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *