سینئر اداکار شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سینئر اداکار شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے منسلک سینئر اداکار شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت زیدی پچھلے کچھ عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اداکاری کے علاوہ و شوکت زیدی 1970 سے 1998 تک صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے۔

اُنہوں نے بطور مصنف افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔

شوکت زیدی نے بطور اداکار لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو حقیقی شہرت ’ہم سب امید سے ہیں‘ سے ملی جس میں انہوں نے مختلف قسم کے دلچسپ کردار ادا کیے۔

اس شو میں اُنہیں غریب عوام کی نمائندگی کرنے والے شخص کے کردار میں شائقین نے سب سے زیادہ پسند کیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *