سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مصطفیٰ، قسمت اللّٰہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کل دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

مصطفیٰ، قسمت اللّٰہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردکارروائیوں اورمعصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *