سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیر ستان  میں 2 کارروائیاں 7 خوارج جہنم واصل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیر ستان  میں 2 کارروائیاں 7 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیر ستان  میں 2 کارروائیاں 7 خوارج جہنم واصل

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز  نے شمالی وزیر ستان  میں  2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے   7 خوارج جہنم واصل کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  سیکیورٹی فورسزنے  شمالی وزیرستان  میں مختلف کارروائیاں کیں  ، اس دوران 7 خوارجی جہنم واصل  کردیے گئے۔

ترجمان پاک فوج  کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   سیکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 دسمبر کو 2مختلف مقامات پر خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ میران شاہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 4دہشتگردوں کوہلاک کیا،  سپین وارم میں آپریشن کے دوران 3  خارجیوں کے ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن  جاری ہے،   سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری :

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائیوں کے دوران سات خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔انہوں نے  دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر لانس نائیک محمد امین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے لانس نائیک محمد امین شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور  شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ صدر مملکت کی لانس نائیک محمد امین شہید کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا  بھی کی۔

صدر پاکستان نے ملک سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے، دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کا خراج تحسین:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ   7 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد امین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ  لانس نائیک محمد امین نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

انہوں نے  شہید لانس نائیک محمد امین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھرخوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو  ناکام بنایا۔  پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور  ناپاک ارادوں کو خاک ملایا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم  سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *