سی پیک ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے وزیر عظم 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سی پیک ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے وزیر عظم 
سی پیک ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے وزیر عظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، بی ٹو بی اس کا سب سے اہم جزو ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  چائنہ میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے، جو اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ دنیا میں امن قائم کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ   سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہے، سی پیک کے تحت پاکستان میں بے پناہ ترقی ہوئی اور بے پناہ منصوبے لگائے گئے جن کا پاکستان کی معاشی ترقی کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تیل کے مقابلے میں کوئلہ سے سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے، اللہ تعالیٰ نے تھرکول کی صورت میں پاکستان کو بہت بڑا خزانہ دیا ہوا ہے،تھرکول کے کوئلہ کو بجلی سستی ہوگی بلکہ کوئلہ درآمد کرنے کے لئے اربوں ڈالر کی بھی بچت ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ  صدر شی جن پنگ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سی پیک کے حوالے سے پاکستان میں بے پناہ سرمایہ کاری کی، سی پیک ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، بی ٹو بی اس کا سب سے اہم جزو ہوگا،  زراعت میں ہم چین کے تجربات سے مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں، چینی کمپنیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں معاہدے کئے جائیں گے، مجھے پوری امید ہے کہ چینی قیادت ہمارا پورا ساتھ دے گی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *