سی پیک شراکت داری کے حوالے سے چینی قونصل جنرل کا اہم بیان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سی پیک شراکت داری کے حوالے سے چینی قونصل جنرل کا اہم بیان


چینی قونصل جنرل ایچ ای یانگ یونڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک شراکت داری کو بلندیوں پر لے جائیگا۔ انھوں نے عصر حاضر میں پاک چین تعلقات کی اہمیت اور پاکستان کی اقتصادی تبدیلی اور علاقائی خوشحالی کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔

کراچی میں چینی قونصل جنرل ایچ ای یانگ یونڈونگ نے سی پیک کے امید افزا مستقبل کو اجاگر کیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ CPEC کی توجہ اعلیٰ معیار کی ترقی پر مرکوز ہے، یہ چین پاکستان اسٹریٹجک شراکت داری کو بلندیوں تک لے جائے گا۔

چینی قونصل جنرل نے اعلیٰ وفد کے ہمراہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ EPZA میں موجود صنعتکار اور سرمایہ کار اپزا میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں،چیئرمین EPZA نے اپنے تعارفی کلمات میں EPZA کا دورہ کرنے والے کاوفد کاپرتپاک استقبال کیا۔

انھوں نے عصر حاضر میں پاک چین تعلقات کی اہمیت اور پاکستان کی اقتصادی تبدیلی اور علاقائی خوشحالی کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔

چیئرمین EPZA نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ EPZA پہلے ہی سے موجود ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *