فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کے معاملے پر نیپرا کل سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا کے مطابق درخواست نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے کی گئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں 7 ارب 28 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ نومبر میں 36.50 فیصد بجلی پانی اور 13 فیصد مقامی کوئلے سے پیدا کی گئی، نومبر میں 6.44 فیصد بجلی درآمدی کوئلے سے پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق مقامی گیس سے 9.21 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے10.57 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ نومبر میں نیوکلیئر ذرائع سے 20.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کی درخواست کہا گیا کہ نومبر میں فی یونٹ فیول لاگت 9 روپے 44 پیسے فی یونٹ رہی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ نومبر میں فی یونٹ بجلی کی لاگت کا تخمینہ 4 روپے 78 پیسے تھا۔









