شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کو تحت حراست میں لے لیا گیا۔ بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا لیکن یہ ظلم ہے، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جا رہی ہے۔

پولیس کی بھاری نفری شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لیکر روانہ ہوئی اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کو تحت حراست میں لیا، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے شاہ محمود قریشی کے 15 روز کے لیے نظر بندی کے احکامات دیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اڈیالہ جیل لائیں گے۔ بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا لیکن یہ ظلم ہے، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *