شرمناک خواہش کی تکمیل کے بعد خاتون نے نوجوان کیساتھ ایسی حرکت کردی کہ جان کر کوئی بھی گھبراجائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شرمناک خواہش کی تکمیل کے بعد خاتون نے نوجوان کیساتھ ایسی حرکت کردی کہ جان کر کوئی بھی گھبراجائے گا

شرمناک خواہش کی تکمیل کے بعد خاتون نے نوجوان کیساتھ ایسی حرکت کردی کہ جان کر …

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک مرد تیزاب گردی کا نشانہ بن گیا۔ لڑکی نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکے کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق 24سالہ ملزمہ نے ایک ساتھی کے ہمراہ 22سالہ دھرمیندر کمار نامی نوجوان پر تیزاب پھینکا۔
دھرمیندر کمار پیشے کے اعتبار سے ٹیکسی ڈرائیور ہے۔تیزاب پھینکے جانے سے اس کا چہرہ اور جسم کے دیگر حصے بری طرح جھلس گئے۔ اسے تشویشناک حالت میں حاجی پور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکا اور سریتا کماری نامی ملزمہ دونوں ہمسائے ہیں اور گزشتہ 5ماہ سے دونوں تعلق میں تھے۔
ویشالی پولیس سپرنٹنڈنٹ روی رانجن کمار نے بتایا کہ واقعے کی رات 2بجے ملزمہ نے نوجوان کو فون کال کی اور ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ چنانچہ لڑکا اس کے گھر چلا گیا۔ ملاقات کے بعد جب لڑکا وہاں سے نکلنے لگا، ملزمہ اور اس کے ایک مرد ساتھی نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔
لڑکے کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہوئے اور اےسے ہسپتال منتقل کیا۔ ملزمہ کو پولیس نے اگلے دن گرفتار کر لیا تاہم اس کا ساتھی تاحال مفرور ہے۔ ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ متاثرہ لڑکے کے گھر والوں نے اس کی شادی کہیں اور طے کر دی تھی، جس پر غصے میں آ کر ملزمہ نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *