شعیب ثناءکی شادی پر بشریٰ انصاری سوشل میڈیا صارفین پربرہم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شعیب ثناءکی شادی پر بشریٰ انصاری سوشل میڈیا صارفین پربرہم

شعیب ،ثناءکی شادی پر بشریٰ انصاری سوشل میڈیا صارفین پربرہم

لاہور(فلم رپورٹر)کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں اور ٹرولنگ پر سینئر اداکارہ بشری انصاری سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا چینلز پر برس پڑیں۔ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شئیر کرتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر کے بعد صبح سے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے انہوں نے میڈیا چینلز سے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد مجھے ڈھیروں فون کالز آنا شروع ہوگئیں جس پر مجھے شدید غصہ ہے، میڈیا چینلجز مجھے فون کیوں کررہے ہیںکسی کی نجی زندگی مں بولنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ میں بے وقوف سوالوں کا کیوں جواب دوں؟ کہا کہ ایک طرف اداکار طلعت حسین علیل ہیں، دنیا کے حالات خراب ہیں لیکن میڈیا چینلز کو صرف یہی کام ہے کہ شعیب ملک نے ثنا جاوید سے کیسے شادی کرلی۔

اداکارہ نے آخر میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے لیکن دونوں کو چاہیے کہ سوشل میڈیا سے بچیں جو ان کے خلاف فضول باتیں کررہے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *