شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ4 خوارج ہلاک 4 جوان شہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ4 خوارج ہلاک 4 جوان شہید
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ4 خوارج ہلاک 4 جوان شہید

(ویب ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں   سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔جوابی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے ، اس دوران  4 جوان  بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   خوارج نے کیمپ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ خودکش بارودی گاڑی بیرونی دیوار سے ٹکرانے کے باعث قریبی شہری انفراسٹرکچر اور مسجد کو نقصان پہنچا۔دہشت گرد حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 مقامی شہری شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فوجی جوانوں کی جرات مندانہ کارروائی میں  چاروں حملہ آور خوارج جہنم واصل ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے چار بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ حوالدار محمد وقاص، نائیک خانویز، سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفعت نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان قربان کی۔یہ دہشت گرد کارروائی افغانستان میں موجود خوارج کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔پاکستان کو اپنے عوام کے تحفظ کے لیے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا حق حاصل ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *