شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن4دہشتگرد جہنم واصل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن4دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی  فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے اور ایک ہائی پروفائل دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے باعث ناکام بنادیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *