
(ویب ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کاروائیوں میں 7 خارجی دہشت گرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا،ں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔سپن وام فائرنگ کے تبادلے میں 1 خارجی دہشت گرد ہلاک کردیا گیا۔میر علی اور سپن وام میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔میر علی اور سپن وام میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے۔









