شمالی وزیر ستان: سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی گاڑی پر فائرنگ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شمالی وزیر ستان: سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی گاڑی پر فائرنگ

شمالی وزیر ستان میں شدت پسندوں کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

ڈی پی او شمالی وزیرستان روحان زیب کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن داوڑ کی گاڑی پر فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا محسن داوڑ کے پاس پولیس سیکیورٹی موجود تھی، اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شدت پسندوں پر جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں لیکن گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے۔

ڈی پی او روحان زیب نے بتایا کہ محسن داوڑ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی ہے، وہ بالکل محفوظ ہیں جبکہ نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر بھی ڈی آئی خان میں حملہ کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *