شمالی کوریا نے پھر کروز میزائل داغ دیئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شمالی کوریا نے پھر کروز میزائل داغ دیئے

شمالی کوریا نے پھر کروز میزائل داغ دیئے

سیؤل (ڈیلی پاکستان آن لائن)  شمالی کوریا نے ایک بار پھر کروز میزائل داغ دیئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا تھا کہ صبح 11 بجے فوج کو ملک کے مغربی ساحل کی جانب ایک سے زائد کروز میزائل فائر کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے امریکہ کے ساتھ رابطہ کر کے نگرانی کے عمل کو بڑھا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور میزائلوں کے تجربات کا گہرائی سے تجزیہ کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے 3 روز قبل ہی آبدوز سے سٹریٹجک کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کی امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے مذمت کی گئی تھی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *